13 جون 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے شام کے حالات اور گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: روسی وزير خارجہ نے کل سہ پہر کو سعید جلیلی کے ساتھ ملاقات کی جلیلی نے ان مذاکرات کو مثبت اور مفید قراردیا ہے دونوں رہنماؤں نے شام میں پائدار امن قائم کرنے کے طریقوں پر بھی غور و خوض کیا روسی وزير خارجہ نے اس ملاقات میں شام کی سرحدوں پر نگرانی بڑھانے اور غیر قانونی اسلحہ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں تک رسائی کو روکنے پر بھی بات چیت کی جلیلی نے شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کو بھی مثبت اقدام قراردیا انھوں نے کہا کہ بعض علاقائی اور غیر علاقائي طاقتیں اگر دہشت گردوں کی پشتپناہی بند کردیں تو شام میں سیاسی اصلاحات اور کوفی عنان کا منصوبہ کامیاب ہوسکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں ایران کو اہم علاقائي ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا علاقائي اور بین الاقوامی سطح پر اہم اور کلیدی کردار ہے اور روس و ایران کو چاہیے کہ وہ تمام علاقائي اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں قریبی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھیں روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے ایرانی عزم پر شکریہ ادا کیا۔.......

/169